شہرِ اعتکاف 2025ء: شیخ الاسلام کا آٹھویں نشست سے "قرآن اور حدیث کی روشنی میں صحابہ کرام کی روحانی کیفیات اور کرامات" کے موضوع پر خطاب

مورخہ: 28 مارچ 2025ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے آٹھویں نشست میں "قرآن اور حدیث کی روشنی میں صحابہ کرام کی روحانی کیفیات اور کرامات" کے موضوع پر فکر انگیز خطاب

انہوں نے کہا کہ عشق کا موضوع عقل و خرد کا نہیں ہے بلکہ قلب و روح کا موضوع ہے۔ کچھ اہل اللہ کو تصوف کی زبان میں مغلوب الحال یا غالب الحال کہتے ہیں، ان کی ظاہری حالت غشی والی یعنی کیف و مستی میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہے۔

اللہ نے انبیاء کو مغلوب الحال نہیں ہونے دیا اس لیے کہ اُن پر وحی اترنی ہے اور اُنہوں نے آگے رشدوہدایت کا پیغام پہنچانا ہے۔ اگر وہ خود مغلوب الحال ہو جائیں تو آگے نصیحت اورہدایت کیسے پہنچائیں گے؟۔ یہی حال صحابہ کرام میں سے اکثر کا ہے، وہ غالب الحال رہے۔

انہوں نے کہا کہ آقا ﷺ کی نگاہِ کرم کا فیض تھا کہ کیفیات و واردات اُن پر بھی ہوتی تھیں مگر آقا ﷺ کی نسبت اور محبت نے اُن کو ایسا ضبط عطا کیا تھا کہ وہ غالب الحال رہتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے اُن کو مضبوطی اور صبر کے وافر خزانے عطا فرمائے تھے۔ احوال اور مقامات و کیفیات صحابہ کرام کے پاس بھی تھے مگر اُنہوں نے خود پر ضبط کیے رکھا۔مگر کبھی کبھی اُن پر کیفیات طاری ہوجایا کرتی تھیں مگر وہ کیفیات دین کی ذمہ داری ادا کرنے میں رکاوٹ نہ تھے۔ دنیا کے بندے ذات اور عہدے کے حصار میں رہتے ہیں جب کہ اللہ والے انسانیت کے ساتھ پیار کے خمار میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ والے کسی کی خدمت کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے، انھیں کسی کے جوتے اٹھانے میں بھی کم تری کا احساس نہیں ہوتا، یہی خدمت کا جذبہ ان کے چہرے کا نور اور شخصیت کا سرور بن جاتا ہے۔ اللہ کو عاجزی پسند ہے، اس لیے دین کا کام کرنے والے اپنی ذات اور شخصیت کے حصار سے باہر نکلیں، جب انسان ذات کے حصار سے باہر نکلتا ہے تو اس پر ذات حق کے اسرار کھلتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اللہ والے جب حیات تھے تو ملنساری اور خدمت گزاری کی وجہ سے ان کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم رہتا تھا اور پھر موت کے بعد بھی ان کے مزارات مخلوق خدا کی توجہ کا مرکز ہیں، کیونکہ انھوں نے اپنے زندگی میں انسانیت کی خدمت کی اور یہ خدمت اللہ کو پسند آئی اور اللہ نے ان کے کردار کی وجہ سے ان کے نام ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیے۔

میری تمام عہدیداروں کو نصحیت ہے کہ کبھی اپنے عہدوں اور حسب نسب پر نہ اترائیں ہمہ وقت سراپا صدق و اخلاص بنے رہیں اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی اور فلاح ہے۔

Shaykh ul islam Dr Tahir-ul-Qadri Address Day 8 Itikaf City 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top